پیرس : پیرس کے سفاری پارک میں جاگنگ کرنیوالی خاتون کو بھیڑیوں نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں قائم تھوری اینیمل پارک میں جاگنگ کرتے 36سالہ خاتون پر بھیڑیوں نے حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی، خاتون کی چیخ و پکار سن کر پارک انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بھیڑوں سے بچا کر ہسپتال منتقل کردیا۔
پارک حکام کے مطابق خاتون نے رات کو پارک میں ہی قیام کیا تھا اور صبح ہوتے ہی وہ جاگنگ کرتے غلطی سے 7ایکڑ رقبے پر پھیلے بھیڑیوں اور بھالوں کے علاقے میں داخل ہوگئی جہاں بھیڑیوں نے خاتون کو دیکھ کر اس پر حملہ کردیا۔