اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلقاہرہ میں چینی نئے سال کے استقبالیہ میں چین-مصر تعلقات کی ستائش

قاہرہ میں چینی نئے سال کے استقبالیہ میں چین-مصر تعلقات کی ستائش

مصر کے قاہرہ گورنریٹ میں الاسمارات ضلع کے سروس سنٹر میں منعقدہ خیراتی تقریب میں طلبہ شریک ہیں-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر میں چینی سفارتخانے کی جانب سے چینی نئے سال یا بہارتہوار کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں چین-مصر کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

استقبالیہ میں چین اور مصر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سفارتکار،سکالر،تاجراورماہرین شریک ہوئے۔

چینی سفارتخانے کے ناظم الامور ژانگ تھاؤ نے مہمانوں سے خطاب میں کہا کہ چین-مصرتعلقات مسلسل بڑھتے ہوئے نمایاں پیشرفت کر رہے ہیں۔

ژانگ نے حاضرین سے کہا کہ چینی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی تجدید میں چین-مصر تعلقات اور چین-عرب تعلقات سے وسیع تر امکانات کا آغاز ہوگا۔

ایشیا بحرالکاہل۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے امور کے لئے مصر کے نائب وزیر خارجہ احمد شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصر اور چین کے گہرے اور متنوع تاریخی تعلقات ہیں۔حالیہ برسوں میں سیاست،معیشت،تجارت،سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔

استقبالیہ کے دوران چینی روایتی رقص اور لوک موسیقی کے مظاہرے بھی پیش کئے گئے۔

چین کا بہار تہوار اس سال 29 جنوری کو شروع ہو رہا ہے جو سانپ سال کا آغاز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!