منگل, دسمبر 16, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ نے فینٹانائل کو "تباہی پھیلانے والا ہتھیار" قرار دینے والے حکمنامے...

ٹرمپ نے فینٹانائل کو "تباہی پھیلانے والا ہتھیار” قرار دینے والے حکمنامے پر دستخط کر دئیے

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے جس کے تحت فینٹانائل اور اس کے بنیادی پیش رو کیمیائی مادوں کو “وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار” قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں غیر قانونی فینٹانائل کو ’’منشیات کے بجائے کیمیائی ہتھیار کے زیادہ قریب‘‘ قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ محض 2 ملی گرام جان لیوا خوراک کے لئے کافی ہوتی ہے جو “نمک کے 10 سے 15 دانوں کے برابر تقریباً ناقابل محسوس مقدار‘‘ ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فینٹانائل کی زیادہ مقدار کے باعث لاکھوں امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس ہدایت کے تحت محکمہ انصاف کو فینٹانائل کی سمگلنگ کے خلاف فوری طور پر تحقیقات اور قانونی کارروائیاں شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر میں محکمہ جنگ اور انصاف کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ تعین کرے کہ کیا قانون کے نفاذ کی کوششوں میں معاونت کے لئے فوجی وسائل فراہم کئے جانے چاہئیں یا نہیں۔

پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس فیصلے کا وقت قابل توجہ ہے کیونکہ یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ امریکہ، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم کے تحت وینزویلا کی سرزمین پر مبینہ منشیات سمگلنگ کے اہداف کے خلاف زمینی حملے کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فینٹانائل کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دینا امریکہ کو وینزویلا کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے لئے اضافی قانونی جواز فراہم کرے گا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!