جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلایک سال کے دوران تقریباً 18 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس لوٹے

ایک سال کے دوران تقریباً 18 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس لوٹے

کابل: گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان ،ایران اور دیگر  ممالک سے 17 لاکھ 79 ہزار603افغان مہاجرین اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت کے نائب مولوی عبد الرحمان نے ایک حکومتی تقریب میں کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  اس وقت دوسرے ممالک میں 70 لاکھ افغان مہاجرین ہیں اور 30 لاکھ  بے گھر افراد افغانستان کے اندر موجود ہیں۔

وزارت کی منصوبہ بندی اور پالیسی کے سربراہ مولوی محمود الحق احدی نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس تقریباً 29 صوبوں میں پناہ گزینوں کے لئے تقریباً 46 ٹاؤن شپس ہیں۔

احدی نے  کہا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے تعاون سے 7لاکھ 88 ہزارسے زیادہ افغانستان کے اندر بے گھر  ہونے والےاور واپس آنے والے خاندانوں کو مذکورہ مدت کے دوران مالی، غذائی اجناس اور غیر غذائی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!