منگل, دسمبر 16, 2025
انٹرنیشنلچینی مین لینڈ سنگاپور میں سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ برقرار

چینی مین لینڈ سنگاپور میں سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ برقرار

سنگاپور(شِنہوا)چینی مین لینڈ رواں سال سنگاپور آنے والے سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔ 11 ماہ کے دوران سنگاپور آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد 29 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی۔

سنگاپور سیاحتی بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.5 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزار 530 ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ اضافہ چین میں سکولوں کی خزاں تعطیلات کی وجہ سے ہوا، جو ژے جیانگ، سیچھوان اور گوانگ ڈونگ سمیت مختلف صوبوں کے شہروں میں پہلی بار دی گئیں۔ تین دن کی اضافی چھٹیاں جب ہفتے کے اختتام کے ساتھ ملائی گئیں تو تعطیلات پانچ دن تک بڑھ گئیں۔

سیاحتی بورڈ کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران انڈونیشیا دوسرا سب سے بڑا سیاحتی ذریعہ رہا جہاں سے 22 لاکھ سیاح آئے۔ اس کے بعد ملائیشیا کا نمبر آیا جہاں سے 11 لاکھ 60 ہزار سیاح آئے۔

سنگاپور میں نومبر میں 12 لاکھ 90 ہزار سیاح آئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ رہے۔ سال کے پہلے 11 ماہ میں سیاحوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار تک پہنچی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.7 فیصد اضافہ ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!