منگل, دسمبر 16, 2025
پاکستاندہشت گردی کیخلاف جنگ میں معصوم بچوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی...

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں معصوم بچوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے ننھے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم بچوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ننھے شہدا قوم کے ہیرو ہیں، سانحہ قربانیوں کی عظیم داستان ہے جسے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حصول علم کیلئے آئے طالبعلموں پر اندھا دھند فائرنگ سفاکیت کی انتہاء تھی، افسوس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاکستان مستقبل کے کئی ڈاکٹرز، انجینئرز اور اساتذہ سے محروم ہو گیا جبکہ کئی والدین کی زندگی تاریک ہوگئی۔

انہوں نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے، شہدا کے مزارات شجاعت و وفاداری کی یادگاریں بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعاء ہے کہ قوم دوبارہ کبھی ایسے سانحے سے دو چار نہ ہو، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!