بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی سے متعلق معروف بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر کے ایک چونکا دینے والا بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک رانڈ ٹیبل گفتگو کے دوران کرن جوہر نے اس شادی کو ایک خفیہ آپریشن قرار دیا کیونکہ شادی کے دن سے پہلے کسی کو اسکی بھنک تک نہیں لگی تھی، کرن جوہر نے کہا کہ خاص طور پر ڈیسٹینیشن ویڈنگز کی ساخت اور ڈی این اے بدل چکا ہے اور اسکا مکمل کریڈٹ میں انوشکا اور ویرات کی شادی کو دیتا ہوں، مجھے یاد ہے کہ پورا ملک اس شادی کی خبر سن کر جاگا، کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ ایسا کچھ ہونیوالا ہے، یہ تقریباً ایک خفیہ آپریشن تھا، شادی سے پہلے ایک بھی اشارہ نہیں ملا، انوشکا کی واک سے لیکر مقامِ شادی تک، سب کچھ اتنا سادہ اور خالص تھا کہ لوگ ان دونوں سے مزید محبت کرنے لگے۔



