منگل, دسمبر 16, 2025
پاکستانبحرین کا قومی دن، صدر مملکت کی شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ،...

بحرین کا قومی دن، صدر مملکت کی شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بحرینی حکومت و عوام کو مبارکباد

صدر آصف زرداری نے بحرین کیساتھ باہمی روابط کو مزید فروغ، تعلقات مضبوط بنانے کاعزم کرتے ہوئے کہاہے کہ بحرین کیساتھ مضبوط و مستحکم تعلقات پر فخر ہے، مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی ہم آہنگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بحرین کے قومی دن پر صدر زرداری نے حکومت پاکستان و عوام کی جانب سے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بحرینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بحرین کیساتھ مضبوط و مستحکم تعلقات باہمی احترام، مشترکہ ثقافتی روابط اور کئی دہائیوں پر محیط اخوت کے جذبے پر قائم ہیں جس پر ہمیں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان باہمی روابط، باقاعدہ رابطوں اور عوام سے عوام کی سطح پر روابط کو مزید فروغ دیکر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان اہم معاشی شراکت دار اور ثقافتی پل کے طور پر اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم دن پر ہم بحرین کی مسلسل ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی مخلصانہ نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!