پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں مجموعی طورپر 44 میچز کھیلے جائینگے، اس سلسلے میں پی سی ایل سیزن 11 کے نئے سیزن شیڈول جاری کردیا گیا ہے جسکے مطابق 8 ٹیموں کا ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہی ہوگا، ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچز کھیلنے کو ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میچز آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی تک 5 شہروں میں کھیلے جائینگے۔
پاکستان سپر لیگ 11 میں 39 دن میں 44 میچ کھیلے جائینگے، پہلے مرحلے میں 28 میچز ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو 4-4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3-3 میچ کھیلے گی، سپر فور مرحلے میں 12 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی۔



