منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینسڈنی سکسرز کا ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ بارے اہم...

سڈنی سکسرز کا ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ بارے اہم اعلان

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ کھیلنے والی ٹیم سڈنی سکسرز نے ہوم گرانڈ پر کھیلے جانیوالے میچ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد میچ کے موقع پر اضافی سکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شائقین کرکٹ کی حفاظت کے پیش نظر سکیورٹی کے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں۔

سڈنی سکسرز نے اعلامیہ میں کہا کہ ساحل پر ہونیوالے واقعے پر متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اس سلسلے میں میچ سے قبل خاموشی اختیار کی جائیگی، متاثرہ افراد کی یاد میں کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹی باندھیں گے۔

لیگ میں سڈنی سکسرز کل ہوم گراونڈ پر ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کا سامنا کریگی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!