منگل, دسمبر 16, 2025
پاکستانڈہرکی، پولیس مقابلے کے بعد مسافر بس سے اغوا 10 مسافر بحفاظت...

ڈہرکی، پولیس مقابلے کے بعد مسافر بس سے اغوا 10 مسافر بحفاظت بازیاب، مزید کی تلاش جاری

پولیس نے ڈاکوئوں کیساتھ مقابلے کے بعد مسافر بس سے اغوا کئے گئے 10 مسافر بحفاظت بازیاب کرا لئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو ڈاکوئوں نے ڈہرکی کے علاقے سون میانی میں لوٹ لیا اور بس میں سوار 19 مردوں کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کی اس دوران پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے 10 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ڈاکو دیگر 9 افراد کو ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے مسافروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!