بھارت کو دفاعی میدان میں مسلسل ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور عالمی تحقیقاتی رپورٹ میں ایک بار پھر دفاعی برتری کا بھارتی بیانیہ بے نقاب ہوگیا ہے، ایوی ایشن کے اہم جریدے کی رپورٹ نے بھارتی دعوئوں کا پول کھول دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تباہ ہونیوالے رافیل طیاروں کے نمبر BS001 ، BS021 ، BS022 اور BS027 تھے، بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کیساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے، بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں، 10 مئی کو JF-17 بلاک-3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا، رپورٹس کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں واقع بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر کے بھارتی فضائیہ کو ایک اور شدید دھچکا پہنچایا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کر کے موثر کارروائی کی۔



