بنگلہ دیش کی سابق سزا یافتہ مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سفاک مودی کا گٹھ جوڑ جبرو استبداد، آمریت اور سیاسی انتہا پسندی کی علامت بن گیا ہے اور حال ہی میں بھارت کی سرپرستی میں شیخ حسینہ واجد کا بنگلہ دیش میں سیاسی رہنمائوں کے قتل کا منصوبہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ایماء پر مفرور شیخ حسینہ واجد کی بنگلا دیش میں قتل و غارت اور سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں، بنگلہ دیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیش نظر بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی سفیر طلب کر لیا ہے۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق مفرور حسینہ واجد انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہی ہے، بھارت شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر اور کمزور کرنے کی اجازت دے رہا ہے، مفرور حسینہ واجد نے سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلا دیش میں آنیوالے عام انتخابات سے پہلے بنایا۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت میں مفرور عوامی لیگ کے رہنماء بنگلہ دیش میں تشدد بھڑکانے اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بھارت میں مقیم عوامی لیگ بنگلہ دیش میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ڈھاکہ میں عوامی لیگ کے شدت پسند کارکن کی فائرنگ سے عثمان ہادی شدید زخمی ہیں، شریف عثمان ہادی پہلے ہی شیخ حسینہ کے مفرور حمایتیوں کی طرف سے درجنوں قتل کی دھمکیوں کا بتا چکے ہیں۔



