امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاکیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا۔
وائٹ ہاوس میں ایک تقریب کے دورانڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے پہلے کہا مودی ایک عظیم انسان ہے، وہ مجھے پسند کرتا ہے، اسکے ساتھ ہی ٹرمپ نے فورا طنزیہ انداز میں کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ لفظ پسند کو کسی اور معنی میں لیں، وہ مجھ سے محبت کر تا ہے لیکن میں اِن کی سیاسی ساکھ کو تباہ نہیں کرنا چاہتا ۔
