ملتان (انٹرنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ملتان میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 366رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان 41،سلمان علی آغا31، ساجد خان 2، عامر جمال 37 اور نعمان علی 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
