بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں انسداد بدعنوانی کے ایک سابق سینئر عہدیدار ژانگ پھنگ کو رشوت کے شُبہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی نگراں کمیشن نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد یہ کیس مزید جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے سپرد کردیا ہے۔
ژانگ گوئی ژو میں نظم و معائنہ کمیشن اور صوبائی نگرانی کمیشن کے نائب سربراہ کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
