کراچی: سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی بارے فیصلے میں اعتماد پر نہیں لیا گیا، پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے سے قبل پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، ہم اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔