گلوبل لنک | امریکی تارکِ وطن کی چین میں کاروباری مواقع پر نگاہیں مرکوز
جھلکیاں:
ایک امریکی تارکِ وطن نے چین کے صوبہ ہوبے کی طرف سے فراہم کئے گئے مواقع پر نظر دوڑاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے غیر ملکی کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ماحول فراہم کیا ہے۔ #GLOBALink
ذیلی عنوانات اور ساؤنڈ بائٹس:
ایک امریکی تارکِ وطن نے چین کے صوبہ ہوبے کی طرف سے فراہم کئے گئے مواقع پر نظر دوڑاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے غیر ملکی کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ماحول فراہم کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اسٹیو کارپینٹر، ایم چام چین کے وسطی چین چیپٹر کے صدر
"میں امریکہ سے فارچیون 500 کمپنی کے جنرل مینیجر کی حیثیت سے (چین) آیا تھا اور یہاں کام کیا اور 2016 میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی، (میں) نے یہاں کی حکومت یعنی ہوبے حکومت جس کے ساتھ (ہم) کام کرتے ہیں کو بہت معاون اوربہت مددگار پایا۔
جب میں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تو میں نے صوبہ ہوبے، ووہان میں اپنی کمپنی کھولنے کا فیصلہ کیا اور مجھے حکومت کی جانب سے بھی بہت مدد ملی۔
ہمیں جو خدشات ہوں اُن کے بارے میں سرکاری عہدیداروں سے بات کریں تو وہ فعال طور پر شامل ہوجاتے ہیں اور مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
لہذا مجھے لگتا ہے کہ یہ سرمایہ کاری کرنے کے لئے ایک اچھا ماحول ہے، کاروبار کرنے کے لئے مکمل طور پر ایک عمدہ ماحول ہے۔”
کارپینٹر نے یہ بھی کہا کہ وہ بین الاقوامی کاروباری اداروں کی توقعات پر پورا اترنے والے قواعد و ضوابط کو معیاری بنانے کے چینی حکومت کے عزم سے متاثر ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سٹیو کارپینٹر، ایم چام چین کے وسطی چین چیپٹر کے صدر
"میرے خیال میں جس چیز نے مجھے اس کے بارے میں واقعی متاثر کیا وہ بین الاقوامی کاروباری اداروں کی توقعات پر پورا اترنے والے قواعد و ضوابط کو معیاری بنانے کا عزم ہے، اور یہ بھی کہ چینی قیادت نے صنعتوں کی نئی اقسام کھولنے کا وعدہ کیا ہے جس میں غیر ملکی کاروباری ادارے حصہ لے سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ بہت سے غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔”
روایتی طور پر مینوفیکچرنگ اور ہارڈ پروڈکٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری زیادہ رہی ہے لیکن اب چینی حکومت کی جانب سے سروس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے پر بہت زور دیا جا رہا ہے جو ترقی کا ایک حقیقی موقع ہے۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہت مُثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔”

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link