پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینآئی اے ای اے کی 2050 تک جوہری توانائی کی پیداوارمیں نمایاں...

آئی اے ای اے کی 2050 تک جوہری توانائی کی پیداوارمیں نمایاں ترقی کی پیش گوئی

ویانا: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے 2050 تک دنیا بھر میں جوہری توانائی کی پیداوار میں نمایاں ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے پیر کو "2050 تک توانائی، بجلی اور جوہری توانائی کا تخمینہ” کی اپنی رپورٹ میں  دنیا بھر میں جوہری توانائی کی پیداوار کے حوالے سے دو تخمینے پیش کیے ہیں۔لوکیس تخمینے میں عالمی جوہری آپریشنل صلاحیت میں 2023 میں 372 گیگا واٹ الیکٹرک  سے 2050 تک 514  گیگا واٹ الیکٹرک تک کا تقریباً 40 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہائی کیس تخمینہ میں  دنیا بھر کی جوہری آپریشنل صلاحیت 2050 تک 950  گیگا واٹ الیکٹرک  تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو کہ 2023 کے اعداد و شمار سے تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاون قومی پالیسیوں اور حکمت عملی، زیادہ سازگار فنانسنگ فریم ورک، گرڈز میں سرمایہ کاری اور ورک فورس کی ترقی  اس حوالے سے ضروری ہے۔

آئی اے ای اے  کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر جوہری توانائی کی تیز رفتار ترقی  جاری ہے۔ آئی اے ای اے کے نئے تخمینے اس بات کاعتراف ہے کہ  صاف اور محفوظ توانائی کے طور پر جوہری توانائی کی پیداوار میں اضافہ جاری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!