بیجنگ: ایک وائرلیس پیس میکر جو صرف کیپسول کے سائزکا ہے، نے خدمات میں تجارت کے لئے جاری چین بین الاقوامی میلے (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2024 میں نمائش کنندگان اور شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
پیس میکر تیار کرنے والی کمپنی میڈٹرونک جو دنیا کی سب سے بڑی طبی آلات تیار کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے، پہلی بار اس میلے میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ کمپنی تجارتی میلے میں 60 سے زیادہ مصنوعات پیش کرنے آئی ہے۔2019 میں چین میں پیس میکر مائکرا کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا 15 ہزار امپلانٹنگ سرجریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اسمارٹ الگورتھم اور طویل زندگی کے ساتھ اس کی اگلی قسم مائکرا اے وی 2 کا بھی جلد ہی چین میں آغاز کیا جانے والا ہے۔
میڈٹرونک نے چین میں مقامی سرورز کے ساتھ کارڈیک امپلانٹ ایبل الیکٹرانک ڈیوائسز کے لئے ریموٹ نگرانی نظام بھی شرووع کیا ہے ، جس سے ہزاروں چینی مریضوں کو ایریتھمیا میں فائدہ پہنچا ہے۔
صحت کے شعبے کی ایک اور بڑی کمپنی فلپس نے میلے میں چوتھی بار شرکت کرتے ہوئے سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں مختلف جدید آلات متعارف کرائے، جن میں مصنوعی ذہین 4 ڈی ایم آر آئی، درست تشخیص اور علاج الٹرا ساؤنڈ سسٹم اور سپر کمپوزٹ آپریٹنگ روم شامل ہیں، جن میں سے کچھ چین میں شروع ہو رہے ہیں۔
فلپس گریٹر چائنا کے صدر لیو لنگ نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو تبادلے اور تعاون، باہمی فائدے کے حصول اور مواقع کے تبادلے کے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے نئی معیار کی پیداواری قوتیں تیار کرنے، اعلیٰ سطح کی سائنسی اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کو فروغ دینے اور عالمی معیار کا کاروباری ماحول پیدا کرنے پر زور دینے سے کاروباری اداروں میں عالمی دانش مندی متعارف کرانے اور مقامی جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے ایک محرک قوت پیدا ہوئی ہے۔
سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں چینی کاروباری اداروں کی جانب سے تیار کردہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی طبی مصنوعات بھی دیکھی گئیں۔
ٹی 20 ایک الٹرا ہائی تھرو پٹ سیکوینسر جسے شینزین میں مقیم ایم جی آئی ٹیک نے تیار کیا ہے، جو بی جی آئی گروپ سے منسلک ایک کمپنی ہے،اسے یورپ اور مشرق وسطی کو برآمد کیا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں کئی بڑے پیمانے کے منصوبوں میں تعاون کرتا ہے۔
بی جی آئی گروپ کے گلوبل ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر ٹیرنس ژیانگ کے مطابق ٹی 20 نے پورے انسانی جینوم سیکوئنسنگ کی لاگت کو سو امریکی ڈالر فی جینوم سے بھی کم کرکے سیکوئنسنگ تھروپٹ اور لاگت میں عالمی ریکارڈ حاصل کیا ہے۔
سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے دوران ایک تقریب میں قومی صحت کمیشن کے سربراہ لی ہائی چھاؤ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ صحت کے شعبے میں تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے، طبی جدت طرازی کی کامیابیوں کے اطلاق کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے اور انسانیت کے لئے مشترکہ صحت کی برادری کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
