جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانلاہور ہائیکورٹ، مردہ جانوروں کے گوشت سپلائی کے ملزمان کی ضمانتیں مسترد

لاہور ہائیکورٹ، مردہ جانوروں کے گوشت سپلائی کے ملزمان کی ضمانتیں مسترد

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان کی ضمانت درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں، سنگین معاملہ نظر انداز کرنے سے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا راستہ کھلے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے مردہ جانوروںکا گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان کی ضمانت درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایسا سنگین معاملہ نظر انداز کرنے سے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا راستہ کھلے گا، مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بیماریاں لگتی ہیں جو برسوں حتی کہ موت تک چلتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!