اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
"جنگل میں ایک سنسنی خیز مہم۔ دل کو چھو لینے والے اونچے پہاڑی مناظر اور سمندر کی سطح سے 3 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر سانس لینے میں تھوڑی سی مشکل۔ یہ چیلیان پہاڑوں سے میرا پہلی بار سامنا ہے۔
لیکن جو لوگ اس علاقے میں روزانہ گشت کرتے ہیں ان کا یہاں سے تعلق زیادہ گہرا اور پیچیدہ ہوتا ہے۔‘‘
چیلیان پہاڑوں کے قومی پارک (امیدوار علاقہ) کے چینگ ہائی حصے میں 40 رینجر اسٹیشنز ہیں۔ آج میں ان میں سے ایک اسٹیشن، چینگ یانگ وادی کا دورہ کر رہی ہوں۔ اس جگہ کی خاص بات یہ ہے کہ حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین یہاں تعینات ہوئی ہیں ۔ اب یہاں خواتین رینجرز کی 62 رکنی ٹیم بن گئی ہے۔
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
’’ظاہر ہے میرے بہت سے سوالات ہیں۔ واقعی، کئی سوالات۔ تو چلیں، ہم ان سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بہتر ہے میں خود وہاں جا کر تجربہ کروں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
’’دیکھو! کیا وہ چھچھوندر ہے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تسیانگ ڈرولما،رینجر اہلکار، چینگ یانگ وادی رینجر اسٹیشن
’’یہ ایک زمین چوہا ہے۔‘‘
یہ موٹر سائیکل سوار تسیانگ ڈرولما ہیں۔وہ 6 سال پہلے رینجر یونٹ میں شامل ہوئی تھیں۔ پہاڑوں کی نگرانی کرنے والے رینجرز کے لئے اب موٹر سائیکل سب سے اہم سفری ذریعہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
"آپ اس کام کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ کیا آپ اس سے مطمئن ہیں؟”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): تسیانگ ڈرولما، رینجر اہلکار، چینگ یانگ وادی رینجر اسٹیشن
"میں اس کام سے کافی مطمئن ہوں۔”
ڈرولما مجھے چیلیان پہاڑوں کے بہت اندرونی علاقے تک لے گئیں۔وہاں انہوں نے مجھے تجربہ کار رینجر اہلکار ژانگ لی پنگ سے ملوایا۔ جنگل سے گزرتے ہوئے ژانگ نے تفصیل سے بتایا کہ یہ علاقہ چین کے مغربی حصے کے لئے ایک اہم ماحولیاتی حفاظتی ڈھال ہے اور بطور رینجرز اہلکار ان کی ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ژانگ لی پنگ، رینجر اہلکار، چینگ یانگ وادی رینجر اسٹیشن
"رینجر ز اہلکار کے طور پر ہمارا بنیادی کام ماحولیاتی نظام کا تحفظ، پودوں، جانوروں اور جنگلی حیات کی حفاظت کرنا ہے۔
ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے سب سخت محنت کرتے ہیں تاکہ سر سبز پہاڑ اور صاف پانی ہمیشہ رہیں۔ماحولیاتی نظام بتدریج بہتر ہو رہا ہے۔
کبھی کبھی میں اپنے فون سے نیلی بھیڑ اور نیلے کان والے تیتر جیسے جانوروں کی تصویریں بھی لے لیتی ہوں۔ہم انہیں اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔”
چینگ یانگ وادی اسٹیشن کی رینجرز ٹیم پورا سال 3100 میٹر کی بلندی پر موجود رہتی ہے۔یہ ٹیم روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرتے ہوئے 15800 ہیکٹر کے وسیع علاقے کی نگرانی کرتی ہے۔ ان کے اہداف میں جنگلات کی دیکھ بھال، جنگلاتی آگ کی روک تھام اور جنگلی حیات کی حفاظت شامل ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): ژانگ لیپنگ، رینجر اہلکار، چینگ یانگ وادی رینجر اسٹیشن
"یہ سب ہماری مشترکہ کوششوں ہی کا نتیجہ ہے کہ ماحولیاتی نظام بہت بہتر ہو چکا ہےاور ماحول کی خوبصورتی کو اچھے طریقے سے محفوظ بنایا گیاہے۔”
شی ننگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینگ یانگ وادی میں خواتین رینجرز تعینات
وادی سطح سمندر سے 3100 میٹر بلندی پر 62 رکنی ٹیم روزانہ 8 گھنٹے مسلسل کام کرتی ہے
ٹیم کا کام 15800 ہیکٹر علاقے کی نگرانی اورجنگلات کی حفاظت اہم فریضہ قرار
ممکنہ جنگلاتی آگ روکنے اور جنگلی حیات کی حفاظت فرائض میں شامل
خواتین ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link