اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینچینی مرکزی بینک کی رپورٹ میں 5 کلیدی شعبوں کے لئے مالی...

چینی مرکزی بینک کی رپورٹ میں 5 کلیدی شعبوں کے لئے مالی اعانت میں اضافہ ریکارڈ

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر وے نِنگ کی یی۔ ہوئی۔میاؤ  خود مختارکاؤنٹی میں ایک کسان شمسی بجلی گھر کے فوٹو وولٹک پینلز  کے درمیان کام کر رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی عوامی بینک (پی بی او سی) کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے اس سال 5 اہم شعبوں کے لئے قرض کی معاونت میں اضا فہ کیا ہے۔

پی بی او سی کی 2025 کی دوسری سہ ماہی کی مالیاتی پالیسی رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک سائنس و ٹیکنالوجی، ماحول دوست ترقی،شمولیتی مالیات،معمر افراد کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل  معیشت کے شعبوں کو دیئے گئے قرضوں میں بالترتیب 12.5 فیصد،25.5فیصد،11.5 فیصد،43 فیصد اور 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

جون کے اختتام تک سائنس و ٹیکنالوجی کے بقیہ قرضوں کی مجموعی مالیت 441 کھرب یوآن (تقریباً 61.8 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد اور مجموعی قرضوں کی شرح نمو سے 5.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بزرگوں کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کو دیئے گئے قرضے مجموعی قرضوں میں اضافے سے زیادہ تیزی سے بڑھتے رہے۔

پی بی او سی نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ 2025 کے آغاز سے اقتصادی ترقی، ڈھانچہ جاتی تبدیلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے مالی معاونت میں اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!