لندن: اسرائیلی فوج نے غزہ میں 160 بچوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 160میں سے 12 سال سے کم عمر 95 بچوں کو سر یا سینے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 2 اور 6 سال کی بچیاں الگ الگ واقعات میں جاں بحق ہوئیں، یہ دونوں 160 سے زائد ایسے بچوں میں شامل ہیں جو غزہ پر جنگ کے دوران گولیوں کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے خبردار کیا کہ دنیا اتنے بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کو نیو نارمل معمول کے طور پر قبول نہیں کر سکتی۔
