اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ،انٹرنیٹ بندش،فائروال کیخلاف میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ،انٹرنیٹ بندش،فائروال کیخلاف میں درخواست دائر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں فائر وال کی تنصیب اور ملک میں انٹرنیٹ بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ،پی ٹی اے، وزارت انسانی حقوق کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائر وال کی تنصیب کو روکا جائے،فائر وال کی تنصیب تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قرار دی جائے، ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے اور درخواست پر فیصلہ ہونے تک فائر وال کی تنصیب کا عمل معطل کر کے شہریوں کی بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بظاہر فائروال کی انسٹالیشن کے باعث انٹرنیٹ کی سپیڈ میں انتہائی کمی آئی ہے، نوجوانوں کا نقصان ہوا جو ڈیجیٹل اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ا یک رپورٹ کے مطابق تھری جی اور فور جی سروسز کی بندش سے یومیہ 1.3 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایکس کی بندش اور فائروال کی انسٹالیشن سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی سے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں،صارفین کو ایک ماہ سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پبلک فنکشنریز کے  نان رسپانسورویئے سے مزید کنفیوژن پیدا ہوئی ہے۔ وزیر دفاع نے ٹاک شو میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی ریاست مخالف مواد کو فلٹر کیا جاتا ہے،لیگی رہنماء دانیال چوہدری نے امریکا اور یوکے میں فائروال کے استعمال کا دعویٰ کیا جو جھوٹا نکلا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!