جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچینی شہروں نے اسمارٹ نظم و نسق میں پیشرفت کے لئے ڈیپ...

چینی شہروں نے اسمارٹ نظم و نسق میں پیشرفت کے لئے ڈیپ سیک سے چلنے والی خدمات کو اپنالیا

چینی شہروں نے اسمارٹ نظم و نسق  میں تیزی کے لئے ڈیپ سیک سے چلنے والی اے آئی خدمات کو اپنا لیا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں کے دوران ملک کے کئی  شہروں نے نظم ونسق اور شہری انتظام کو بہتر بنانے کے لئے  ڈیپ سیک پر مبنی اے آئی خدمات کو اپنالیا ہے۔

یہ اقدام چین کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے تاکہ ایک ڈیجیٹل نظم و نسق قائم کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کی حامل انتظامیہ کی جانب منتقلی کو تیز کیا جا سک،اس کا مقصد بہتر زندگی کے لئے عوام کی بڑھتی ہوئی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔

چین کا جنوبی ٹیکنالوجی مرکزشین زین، حکومتی خدمات میں ڈیپ سیک ماڈل کا اطلاق کرنے والا ملک کا پہلا شہر بن گیا ہے۔

شہر کے ضلع لونگ گانگ کی مقامی حکومت نے فروری کے اوائل میں اپنی ڈیجیٹل بنیادی سہولیات میں ڈیپ سیک-آر آئی ماڈل کی مقامی سطح پر تنصیب کا عمل مکمل کرلیا ہے، اس نے 20 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو ذہین معاونت فراہم کی ہے۔

اس ضلع نے کاروبارکے لئےخدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم وی چیٹ پر ایک منی پروگرام میں ڈیپ سیک سے چلنے والے اے آئی معاون کو بھی شامل کر لیا ہے۔

لونگ گانگ کے بعد شین زین کے ایک اور ضلع فوتھیان نے 18 فروری کو 70 "اے آئی ملازمین” کو متعارف کرایا تھا۔ یہ ڈیجیٹل معاونین ڈیپ سیک کی مدد سے چلتے ہیں اور مقامی معلومات سے لیس ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!