منگل, ستمبر 9, 2025
انٹرنیشنلعرب لیگ کی غزہ میں "انسانی ہمدردی کا شہر" قائم کرنے کے...

عرب لیگ کی غزہ میں "انسانی ہمدردی کا شہر” قائم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

غزہ کے ساتھ جنوبی اسرائیلی سرحد  پر اسرائیلی فوجی گاڑیاں گشت کررہی ہیں-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ نے اسرائیل کے اس حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو غزہ کے جنوبی حصے میں ایک "انسانی ہمدردی کاشہر” تک محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں عرب لیگ نے اس منصوبے کو "شرافت یا انسانی اصولوں سے مکمل طور پر عاری” قرار دیا اور زور دیا کہ یہ تجویز "قابض قوت کی اخلاقی گراوٹ” کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ اسرائیل کی نسل کشی جاری رکھنے، غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے اور ممکنہ طور پر نئی بستیاں قائم کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

عرب لیگ نے فوری جنگ کے معاہدے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر انسانی منصوبوں  کا بھرپور مقابلہ کرے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج اور اپنی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ رفح  میں ایک نیا "انسانی ہمدردی کا شہر” قائم کرنے کا منصوبہ پیش کریں۔

کاٹز کے مطابق ابتدائی طور پر ساحلی علاقے المواسی میں رہنے والے 6 لاکھ فلسطینیوں کو کسی بھی طے شدہ جنگ بندی کے 60 دن کے اندر رفح منتقل کیا جائے گا۔ بالآخر غزہ کی پوری شہری آبادی جو 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے  کو اس جنوبی شہر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!