اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکویت اور چین کے ہانگ کانگ کے درمیان تعاون بڑھانے کے معاہدے...

کویت اور چین کے ہانگ کانگ کے درمیان تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

کویت سٹی میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے  (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی ایک بڑی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زین گروپ کے دورے میں اظہارخیال کر رہے ہیں-(شِنہوا)

کویت سٹی(شِنہوا)کویت اور چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس کے علاوہ اقتصادی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شِنہوا کو موصول ہونے والے ایک اعلامیہ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کویت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اندر پہلا ملک ہے جس نے سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے اور ہانگ کانگ کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں ایک ٹھوس لائحہ عمل کی تشکیل کرتا ہے۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں کویت کی معیشت کو متنوع بنانے کی فعال کوششوں کو اجاگر کیا، جس میں اس کے قومی ویژن 2035 کا آغاز بھی شامل ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا اور ملک کو ایک علاقائی، عالمی مالیاتی اور تجارتی مرکز کا درجہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ عالمی معیار کی پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ایک عالمی مالیاتی اور تجارتی مرکز کی حیثیت سے کویت کی امنگوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جان لی نے اس بات پر زور دیا کہ کویت اور ہانگ کانگ کے درمیان مالیات، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، جدیدیت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کے نمایاں امکانات موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!