انقرہ: ترک افواج نے شمالی عراق میں سرحد پارکردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ترک وزارت دفاع نے پیر کوبتایا کہ فضائی حملے شمالی عراق میں جاری "آپریشن کلاؤ لاک” کے زون میں کیے گئے۔
ترک سیکورٹی فورسز شمالی عراق میں سرحد پار کارروائیاں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں،جس میں پی کے کے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جن کے بارے میں ترک حکام کا الزام ہے کہ وہ ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔