اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسری لنکا کے باغبان چینی زرعی تکنیکوں سے اپنے خواب پورے کرنے...

سری لنکا کے باغبان چینی زرعی تکنیکوں سے اپنے خواب پورے کرنے میں مصروف عمل

سری لنکا کے بندرگاہی شہر کولمبو کا ایک منظر۔(شِنہوا)

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا کے وسطی شہر انورادھاپورمیں بندرا ابے سنگھے کے لئے سوال یہ ہے کہ آم کے درخت کس طرح وافر پھل دیتے ہیں۔

ابے سنگھے ایک مقامی زرعی انسٹرکٹر ہیں جو انورادھاپور کے ایک اہم آم پیدا کرنے والے علاقے نوچ چیاگاما کے ذمہ دار ہیں۔

مقامی لوگ طویل عرصے سے آم کی کاشت کر رہے ہیں لیکن وہ مستحکم پیداوار کو یقینی نہیں بنا سکے۔

سری لنکا میں چین اور اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) کے درمیان ایک تعاون کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا جس میں چینی زرعی ماہرین نے ابے سنگھے کی مدد کی۔

چینی ماہرین کے ذریعے کاشت کردہ ایک باغ میں ابے سنگھے اور مقامی کسانوں نے نئی تکنیکوں سے آم کے پودے لگانا سیکھا جس میں درست کھاد ڈالنے سے لے کر کیڑوں کو کنٹرول کر نے تک  کی تکنیک شامل ہیں۔

اس نمائشی زمین کو سری لنکا میں نقل کیا گیا  ہے، نئی تکنیکوں کی بدولت استوائی پھلوں کی کاشت کے تجربات کیے گئےجن میں آم، انناس اور کیلے شامل ہیں۔

چینی زرعی تکنیکوں اور مقامی حالات کو ملا کر حاصل کردہ نتائج کو ہزاروں مقامی کسانوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

چینی اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنسز کے ماہر لیو یانگ یانگ نے کہا کہ نمائش کی زمینیں اپنے فائدے کے لیے معروف ہو چکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!