پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جویلین اسٹار ارشد ندیم سات جولائی کو ڈآئمنڈ لیگ میں شرکت کے لیے پیرس روانہ ہوں گے۔
کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، اب تھروز کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔
ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طورپر نجات پالیں گے۔ پیرس اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے ارشد کو اعتماد ملے گا۔
