اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی تجارتی جنگ شدید معاشی تباہی کا باعث بنے گی ، سربراہ...

امریکی تجارتی جنگ شدید معاشی تباہی کا باعث بنے گی ، سربراہ ای سی بی کا انتباہ

یورپین مرکزی بینک (ای سی بی) کی صدر کرسٹین لیگارڈ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ای سی بی کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس کررہی ہیں۔(شِنہوا)

فرینکفرٹ (شِنہوا) یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ تجارتی جنگ عالمی معیشت کو نقصان پہنچائے گی۔

ای سی بی کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم حقیقی تجارتی جنگ کی طرف گئے تو تجارت نمایاں طور پر کم ہوجائے گی جس سے دنیا بھر خاص کر امریکہ میں ترقی اور قیمتوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے ٹرمپ کے فیصلوں اور جوابی اقدامات پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے ” تشویش کا باعث اور ہمارے لیے انتہائی محتاط رہنے کی وجہ” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال نے "غیر یقینی کی ایک ایسی کیفیت پیدا کردی ہے جو ہم نے طویل عرصے سے نہیں دیکھی ہے۔

ای سی بی کی صدر نے کہا کہ ہر تجارتی جنگ عالمی معیشت کو نقصان پہنچائے گی۔ ہر کسی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، یہ تجارت کی تاریخ کی حقیقت ہے۔

ای سی بی کی صدر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات اداروں ، صارفین اور سرمایہ کاروں کے لئے غیریقینی صورتحال میں اضافہ کرکے کاروباری سرگرمیوں کو پہلے ہی متاثر کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!