چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں دوسری چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) کے دوران طبی سامان اور ہیلتھ کیئر مصنوعات کی نمائش کے علاقے میں بچوں کے ایم آر آئی سسٹم کے بارے میں مہمان آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ چلڈرنز ہسپتال میں ایک مصنوعی ذہانت( اے آئی) پیڈیاٹریشن کو پہلا کیس ایک 8سالہ لڑکے کا ملا جسے 3ہفتوں سے مسلسل ٹکس کا سامنا تھا جو ایک عادی اعصابی کھچاؤ ہوتا ہے ۔
2 ہفتے قبل اس کے دماغ کے نیچے ایک بڑی رسولی کی تشخیص ہوئی جو ایک پیچیدہ طبی حالت میں تھی اور اس کے بارے میں مختلف ہسپتالوں کے تشخیصی نتائج متضاد تھے۔
ہسپتال کے سربراہ نی شن نے مختلف شعبوں کے 13 مشہور ماہرین کے ہمراہ اس لڑکے کی حالت پر تفصیلی بحث کی۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ مزید ایم آر آئی جائزہ ضروری ہے اور مطلوبہ معائنوں کو تیز کرنے کی سفارش کی۔
اس دوران اے آئی پیڈیاٹریشن بھی کام میں مصروف تھا۔ انجینئرز نے مریض کی شکایات اور طبی ریکارڈ ماڈل میں داخل کیے جس کے بعد اے آئی پیڈیاٹریشن نے وہ سفارشات فراہم کیں جو ماہرین کے پینل کی سفارشات سے ملتی جلتی تھیں۔
چین میں اپنی نوعیت کا پہلا سمجھا جانے والا یہ اے آئی پیڈیاٹریشن پیچیدہ کیسز کے لیے کثیر شعبہ جاتی مشاورت میں حصہ لے رہا ہے اور ایک ایسا ماڈل پیش کر رہا ہے جس میں اے آئی پیڈیاٹریشن اور مختلف شعبوں کے انسانی ماہرین کو ملا کر دو ڈاکٹرز کا ہم آہنگ ماڈل تیار کیا گیا ہے جس سے بچوں کی پیچیدہ طبی حالتوں کی تشخیص اور علاج میں تبدیلی آرہی ہے۔
نی کے مطابق ہسپتال نے اس اے آئی پیڈیاٹریشن کو متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا جس میں ہسپتال کے پیڈیاٹری میڈیکل بگ ماڈل، اس کی صحت کی میڈیکل اختراعی ایپلی کیشنز کی اہم لیبارٹری اور اس کے پیڈیاٹرک اختراعی میڈیکل ڈیوائس کے تصور کے لیے ویلیڈیشن پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھایا گیا۔
یہ اے آئی سسٹم ہسپتال کے 300 سے زائد مشہور پیڈیاٹری ماہرین کی کلینیکل مہارت کو مربوط کرتا ہے،اس کے ساتھ ہی ان ماہرین کے دہائیوں پر محیط اعلیٰ معیار کے طبی ریکارڈز کے اعداد و شمار کو بھی استعمال کرتا ہے۔ اس میں ڈھانچہ جاتی کلینیکل ریزننگ پیراڈائم کی تربیت کے ذریعے ایک جامع علم کا نظام قائم کیا گیا ہے جو عام اور پیچیدہ پیڈیاٹری بیماریوں دونوں کو شامل کرتا ہے۔
نی نے کہا کہ اس کے 18 جنوری کو آغاز کے بعد اے آئی پیڈیاٹریشن نے ہسپتال میں تقریباً ایک ماہ تک داخلی ٹیسٹنگ کی جسے ماہرین نے تسلیم کر لیا۔ اس کے بعد 13 فروری کو یہ باضابطہ طور پر کلینیکل اطلاق میں داخل ہو گیا۔
