جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلمغربی سوڈان میں جھڑپیں،28 افراد ہلاک،46 زخمی

مغربی سوڈان میں جھڑپیں،28 افراد ہلاک،46 زخمی

خرطوم: سوڈان کی شمالی ریاست ڈارفر کے دارالحکومت الفسر میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے حملے میں  کم از کم 28 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔

ریاست کے قائمقام گورنرالحافظ باکیت نےکہا کہ آرایس ایف ملیشیا نے مارکیٹوں اور شہری تنصیبات پر منظم گولہ باری اور عام لوگوں کے گھروں پر دھاوا بول کرانہیں قتل کر کے نیا قتل عام کیا۔

گورنر کے مطابق سوڈان کی مسلح افواج(ایس اے ایف) اور ڈارفر میں مسلح تحریک کی مشترکہ فوج نے آر ایس ایف کے حملے کو پسپا کیا اور انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

انہوں نےعزم ظاہر کیا کہ الفشر لچکدار اور ثابت قدم رہے گا اور جلد ہی باغیوں سے آزاد ہو جائے گا۔

آر ایس ایف نے حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!