اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردیگا، سفارتکاری اپنائی جائے۔
انہوں نے کہا مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت یواین چارٹر کے بھی خلاف ہے، پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام تنازعات پر امن طریقے اور عالمی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں، امید ہے یران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی، بیرونی دبائو، اندرونی ہنگامہ آرائی ختم ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، مسائل کے حل کیلئے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔




