ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانپاکستان کا عالمی برادری سے افغانستان میں دہشت گردوں کو اسلحے کی...

پاکستان کا عالمی برادری سے افغانستان میں دہشت گردوں کو اسلحے کی ترسیل روکنے کا مطالبہ

پاکستان نے عالمی برادری سے افغانستان میں دہشت گردوں کو جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ان گروپوں کو عالمی سطح پر مالی و عملی مدد حاصل ہے جو ان کی تخریبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف جدید اسلحے کا استعمال کر رہے ہیں جس سے ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی خطے کیلئے مزید خطرات پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں تک غیر قانونی اسلحے کی رسائی روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنے ردعمل میں موجود خلا کو پر کرنا ہوگا تاکہ عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کے سنگین اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!