جمعہ, جنوری 16, 2026
پاکستانملک گفتگو سے ہی آگے بڑھ سکتا، مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی...

ملک گفتگو سے ہی آگے بڑھ سکتا، مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی

رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک گفتگو سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے، مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے، افغانستان کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے۔

کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے، وہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کیا کرنا ہے، مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے، گفتگو سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اور میں ایک ہی پارٹی میں رہے ہیں، ہسپتال تھا تو وہ عیادت کیلئے آئے، اب گھر آئے مہمان کو کیا کہوں کہ ملنے کیوں آئے ہو؟۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جنگ میں ہرایا، اللہ نے ہمیں عزت دی تاہم ابھی تک بھارت سے خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بارڈر پر فی الحال صورتحال کنٹرول میں ہے جبکہ پاکستان نے افغانستان کی بہت مدد کی ہے، ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے کا مطالبہ جائز ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں، افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!