بینکاک میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین نے تاریخ رقم کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم نے سری لنکا کو 2-3سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے تینوں گول عزوہ چوہدری نے سکور کئے، یہ پاکستان کی مینز یا ویمنز ٹیم کی جانب سے بین الاقومی فٹسال مقابلوں میں پہلی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے بین الاقوامی خواتین کے فٹسال میچ میں بھوٹان کیخلاف مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا تھا، اس نتیجے سے پاکستان کو خواتین کے ایونٹ میں 2 گیمز سے 4 پوائنٹس مل گئے ہیں۔




