چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے علاقے فولنگ میں فولنگ شیل گیس فیلڈ میں تکنیکی ماہرین پلانٹ کی جانچ پڑتال کررہے ہیں-(شِنہوا)
چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع فولنگ شیل گیس فیلڈ نے رواں سال 15 نئے کنوؤں کو فعال کردیا ہے جس سے اس کی یومیہ گیس پیداوار میں 6 لاکھ مکعب میٹر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
چین میں تیل صاف کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سینوپیک نے کہا ہے کہ ان کنوؤں کے اضافے سے فولنگ گیس فیلڈ سے اب یومیہ 2 کروڑ 50 لاکھ مکعب میٹر سے زیادہ شیل گیس پیدا ہورہی ہے جو تقریباً 5 کروڑ گھرانوں کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔
فولنگ گیس فیلڈ میں 10 مکعب میٹر سے زائد شیل گیس کے تصدیق شدہ ذخائر موجود ہیں۔ 2024 میں اس کی سالانہ پیداوار 8.5 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔
چین کی پہلی بڑی شیل گیس فیلڈ فولنگ نے 2014 میں کام شروع کیا تھا۔ یہ چین میں دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کے ساتھ 70 سے زیادہ شہروں کو صاف توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link