اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشِنہوا نیوز | لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کے باعث 92...

شِنہوا نیوز | لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کے باعث 92 ہزار افراد کو انخلاء کا حکم

شِنہوا نیوز | لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کے باعث 92 ہزار افراد کو انخلاء کا حکم

جھلکیاں:

امریکہ کےمغربی  علاقے لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث تقریباً 92 ہزار  شہریوں کو  فوری طور پر گھر چھوڑنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ مزید 89 ہزار افراد کو انخلاء کی وارننگ بھی جاری کی  گئی ہے۔

سٹینڈ اپ (انگریزی): ژاؤ سانگ، نمائندہ شِنہوا

تفصیلی خبر:

’’ یہ شِنہوا نیوز ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف، رابرٹ لونا نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا ہے کہ امریکہ کےمغربی  علاقے لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث تقریباً 92 ہزار شہریوں کو  فوری طور پر گھر چھوڑنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ مزید 89 ہزار افراد کو انخلاء کی وارننگ بھی جاری کی  گئی ہے۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک درجن سے زائد لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی میں شدید خشک سالی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ نے پیر کے روز تک جنگلات کے ساڑھے 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا دیا ہے۔ آگ سے 12300 سے زائد عمارتیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔‘‘

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!