اسلام آباد: پاکستان نے یو این کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کردیا ہے۔
اس حوالے سے سربراہ یو این ایچ سی آر فیلیفو گرانڈی نے واپسی آپریشن معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا آپریشن معطل کردیا ہے، ہم افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کو نکالنے کی حکمت عملی پر مزید عمل نہیں کرے گا ۔