چین کا جنوب مغربی خود مختار خطہ شِی زانگ ماحول دوست توانائی کے وافر ذخائر سے مالا مال ہے جن میں ہائیڈرو پاور، ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے اور شمسی توانائی شامل ہیں۔
آم دو کاؤنٹی میں شِی زانگ کے ٹاور طرز کے پہلے سولر تھرمل پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
اس منصوبے کے تحت حرارت جذب کرنے والے 185 میٹر بلند ٹاور کی تعمیر 15 نومبر کو مکمل کر لی گئی۔
تعمیر مکمل ہونے کے بعد ہیلیو اسٹیٹس کا یہ نظام ہر سال سورج کی روشنی سے 26 کروڑ کلو واٹ آور بجلی پیدا کرے گا۔
یہ بجلی تقریباً 2 لاکھ گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہے اور ہر سال 60 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کی بچت بھی ممکن بنائے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یو ٹِنگ، اسٹاف ممبر، ناگچو ریور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ
"حرارت جذب کرنے والا ٹاور پاور پلانٹ کی سب سے بلند اور سب سے اہم شہری تعمیراتی ساخت ہے۔ اس کی تکمیل اس بات کی علامت ہے کہ بنیادی تعمیراتی کام سول ورک سے بڑھ کر مکمل آلات کی تنصیب کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔”
نگاری پریفیکچر میں ’زیرو کاربن‘ سولر فوٹو وولٹائیک انرجی اسٹوریج کا منصوبہ تیار ہے جو خطے کی ماحول دوست توانائی کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔
توقع ہے کہ یہ منصوبہ فعال ہونے کے بعد سالانہ اوسطاً 35 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار کلو واٹ آور ماحول دوست بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہی ماؤلِن، اسٹاف ممبر، چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن
"اس منصوبے کی مجوزہ طور پر نصب شدہ استعداد ایک لاکھ 70 ہزار کلو واٹ ہے جس سے نگاری پریفیکچر کی بجلی کی ضرورت مکمل طور پر پوری ہو سکتی ہے۔”
شِی زانگ نے ملک کے مختلف علاقوں تک زائد بجلی پہنچانے کے لئے کئی الٹرا ہائی وولٹیج (یو ایچ وی) ٹرانسمیشن لائنیں بچھا رکھی ہیں۔
سال 2015 سے سال 2024 کے دوران شِی زانگ نے خطے سے باہر ایک ارب 58 کروڑ کلو واٹ آور ماحول دوست توانائی منتقل کی۔
لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شِی زانگ میں ماحول دوست اور قابلِ تجدید توانائی کے وسیع ذخائر موجود ہیں
خطے میں ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں
آم دو میں شِی زانگ کا پہلا ٹاور طرز کا سولر پاور پلانٹ تعمیر ہو رہا ہے
185 میٹر بلند حرارت جذب کرنے والے ٹاور کی تعمیر 15 نومبر کو مکمل ہوئی
ہیلیو اسٹیٹس کا نظام ہر سال 26 کروڑ کلو واٹ آور بجلی پیدا کرے گا
یہ توانائی تقریباً 2 لاکھ گھروں کے لئے کافی اور 60 ہزار ٹن کوئلے بچائے گی
نگاری پریفیکچر میں ’زیرو کاربن‘ سولر فوٹو وولٹائیک انرجی اسٹوریج منصوبہ تیار ہے
منصوبہ فعال ہونے پر سالانہ 35 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار کلو واٹ آوربجلی دے گا
اضافی توانائی ملک کے دیگر علاقوں تک پہنچانے کے لئے یو ایچ وی لائنیں بچھائی گئیں
10 سال میں ایک ارب 58 کروڑ کلو واٹ آور ماحول دوست توانائی خطے سے باہر منتقل کی گئی



