پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس

چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ نیشنل کنونشن سنٹر میں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2024  کے دوران ایک روبوٹ نمائش کےلئے رکھا گیاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس میں خدمات کی تجارت،  خدمات کی کھپت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی استعمال شدہ طاقتور بیٹریوں کی تجدید کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چین خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لئے جدید اقدامات اپنائے گا اور سرحد پار تجارتی خدمات کے لئے منفی فہرست کا مکمل اطلاق کرے گا۔

ٹیلی مواصلات، تعلیم، ثقافت، طبی خدمات اور مالیات جیسے شعبوں میں وسعت پر مبنی نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

ملک خدمات کی برآمدات کو فروغ دے گا اور کثیرجہتی اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دے گا اور اس کے ساتھ خدمات کی تجارت اورڈیجیٹل تجارت میں علاقائی تعاون کو فروغ دے گا۔

اجلاس میں خدمات کی کھپت میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کو فسکل، ٹیکس اور مالیاتی پالیسیوں کے جامع استعمال کے ذریعے معیاری خدمات کی فراہمی میں اضافہ کرنا چاہئے۔

اجلاس میں اس سال کی تجاویز اور سفارشات کو معیاری طریقے سے نمٹانے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا گیا تاکہ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے وسیع تر عوامی حمایت حاصل کی جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!