منگل, دسمبر 16, 2025
انٹرٹینمنٹاپنی شاہی زندگی کے چند پہلوئوں کو اب بھی یاد کرتی ہوں،...

اپنی شاہی زندگی کے چند پہلوئوں کو اب بھی یاد کرتی ہوں، میگھن مارکل

امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان کی منحرف چھوٹی بہو میگھن مارکل نے کہا ہے کہ وہ اپنی شاہی زندگی کے چند پہلوئوں کو اب بھی یاد کرتی ہیں۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنے ایک حالیہ کرسمس سپیشل پروگرام کے دوران برطانیہ میں منائی گئیں کرسمس اور اس سے جڑی شاہی خاندان کی روایات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد شاہی روایات انکی اپنی زندگی سے جڑی تقریبات کا حصہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر ذاتی طور پر کریکرز بنانے اور انہیں میز پر اکٹھے بیٹھ کر ایک ساتھ کھانے کی روایت کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس روایت میں چھوٹے چھوٹے لطیفے، پہیلیاں یا خوشگوار پیغامات شامل ہوتے ہیں جو اس موقع کو مزید یادگار بنا دیتے ہیں، انکے اندازِ بیان میں نرمی اور اپنائیت نمایاں تھی جس نے ناظرین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کا اپنے نیٹ فلکس پروگرام میں شاہی خاندان کا بار بار ذکر کرنا شاہی حلقوں میں یہ تاثر پیدا کر رہا ہے کہ آیا وہ پھر سے شاہی خاندان کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب شاہی خاندان سے جڑے کچھ حلقوں میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی حالیہ زندگی مشکل محسوس ہو رہی ہے اور وہ اپنے نئے منصوبوں سے پریشان ہیں، میگھن کو اپنا ماضی موجودہ زندگی سے نسبتاً زیادہ پرکشش محسوس ہو رہا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!