منگل, دسمبر 16, 2025
پاکستانڈی آئی خان، فورسز کی کامیاب کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی...

ڈی آئی خان، فورسز کی کامیاب کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز کی یہ کارروائی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات خوارج کو جہنم واصل کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے بھارتی حمایت یافتہ الخوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی بلا تعطل مہم پوری قوت کیساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!