پیر, دسمبر 15, 2025
پاکستانسمارٹ میٹر کی قیمت 40 فیصد کم، صارفین کو اربوں کی بچت...

سمارٹ میٹر کی قیمت 40 فیصد کم، صارفین کو اربوں کی بچت ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے سمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہو گئی ہیں جس سے صارفین کو سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہوگی، 3 فیز میٹر کی قیمت 45 ہزار سے کم ہو کر 25 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلی کی، انٹرنیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور انکو درپیش رکاوٹیں ختم ہو گئیں، مسلسل مانیٹرنگ، سمارٹ میٹرز کیلئے شفاف اور مسابقتی معیار کی بدولت قیمتیں کم ہونے لگی ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو فائدہ نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کے اخراجات میں کمی کی صورت میں ہو رہا ہے، سمارٹ میٹرز سے غلط میٹر ریڈنگ سے چھٹکارا، بجلی چوری کی فوری نشاندہی ہوگی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!