پیر, دسمبر 15, 2025
پاکستانسندھ رینجرز، کسٹم حکام کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم...

سندھ رینجرز، کسٹم حکام کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات پر حب ریور روڈ 100فٹ روڈ اور بس ٹرمینل یوسف گوٹھ کے قریب کارروائیاں کیں۔

اس دوران بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ خشک دودھ، ایرانی ٹافیاں، کپڑا، ٹائل پٹی، چائنہ نمک، ٹائر، ڈیری ملک کریم، ایرانی چاکلیٹس، برتن اور مختلف اشیائے خوردونوش برآمد کی گئیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ اشیاء کو 10 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!