پیر, دسمبر 15, 2025
انٹرنیشنلجرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا...

جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان

جرمنی کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات، جرائم میں ملوث افغان باشندوں اور افغانستان میں طالبان حکومت کی شدت پسندانہ پالیسیوں کے تناظر میں ایک بڑا اور سخت فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے افغانستان کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات بھی محدود کر دئیے ہیں جبکہ افغان طالبان پر دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کے الزامات نے عالمی برادری میں تشویش بڑھا دی ہے۔

جرمن حکومت کا موقف ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کوئی نئی انٹری ممکن نہیں، جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے جبکہ پہلے کئے گئے وعدے اور عہدنامے بھی واپس لے لئے ہیں، ان مہاجرین میں جرمن فوج کے سابق مقامی عملے، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے اعلان کیا ہے کہ افغان مہاجرین کیلئے خصوصی پروگرام ختم کیا جا رہا ہے اور ہجرت سے متعلق پالیسیوں کو مزید سخت بنایا جائیگا۔

جرمن وزارت داخلہ نے بھی واضح کیا ہے کہ جو افغان شہری جرمنی آنے کے منتظر تھے ان کے داخلے کے امکانات اب ختم ہو چکے ہیں، افغان مہاجرین کے معاملے پر جرمنی کی اب کوئی سیاسی دلچسپی باقی نہیں رہی، افغان شہریوں کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی قانون کی شق 22 کے تحت جرمنی میں داخلے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں، جرمنی نے 2024 میں 28 جبکہ رواں سال 81افغان باشندوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا ۔دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی کینبرا میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر افغان طالبان کی شدت پسندی اور دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کا سلسلہ نہ رکا تو افغانستان کو مزید عالمی تنہائی اور سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!