ٹوکیو(شِنہوا)ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں موجود جڑواں پانڈا جنوری کے آخر میں چین واپس بھیجے جائیں گے، جس سے تقریباً نصف صدی کے بعد پہلی بار جاپان میں کوئی پانڈا موجود نہیں رہے گا۔
کیوڈو نیوز کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان دو طرفہ لیز معاہدے کے تحت اوینو چڑیا گھر میں پیدائش کے بعد رہنے والے شیاؤ شیاؤ اور لئی لئی کی چین واپسی کی آخری تاریخ فروری میں قریب آ رہی ہے۔
واکایاما پریفیکچر کے ایک چڑیا گھر میں موجود 4 پانڈا بھی اس سال کے آغاز میں چین واپس بھیجے جا چکے ہیں جس کے بعد ملک میں صرف یوینو زوالوجیکل گارڈنز میں یہ جڑواں پانڈا باقی ہیں۔



