پیر, دسمبر 15, 2025
پاکستانوزیراعلی سندھ نے رواں سال کی آخری 7 روزہ پولیو مہم کا...

وزیراعلی سندھ نے رواں سال کی آخری 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا، والدین سے تعاون کی درخواست

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رواں سال کی آخری پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا پولیو سے چھٹکارا پا چکی، پولیو کا خاتمہ صرف حکومت کا کام نہیں، سب کا اجتماعی فرض ہے، جہاں کوتاہی نظر آئے بتایا جائے، خامیاں دور کی جائینگی۔

کراچی میں پرانے حاجی کیمپ سی ایم سی اسکول میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 7 روزہ مہم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، اس دوران سندھ کے 30اضلاع کی ایک ہزار 345یوسیز میں بچوں کو بیماری سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ کسی اسلامی ملک میں پولیو کا مرض نہیں، اسلامی ممالک میں ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے یہ مرض ختم ہوا۔

انہوں نے کہاکہ صرف دو ممالک میں پولیو کا ہونا باعث شرمندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 9 کا تعلق سندھ سے تھا۔

وزیراعلی نے کہا کہ پولیو سے بچائو کا علاج صرف ویکسی نیشن ہے، پوری دنیا نے اسی طرح مرض سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومت کا کام نہیں، سب کا اجتماعی فرض ہے، جہاں ہماری کوتاہی نظر آئے بتایا جائے خامیاں دور کی جائینگی ۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!